جمائما خان کو ہراساں کرنے والے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کا اعتراف جرم

 
0
374

لندن ستمبر 29 (ٹی  این ایس) جمائما نے ٹیکسی  ڈرائیور کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج  کروایا تھا ،جس کی سماعت آئزل ورتھ کراون کی عدالت میں ہوئی اور ابتدائی بیان میں ملزم ڈرائیور حسن محمود نےجرم کا  اعتراف کر لیا۔ ٹیکسی ڈرائیورکا  کہنا تھا  کہ ایک دن جمائما خان اس کی ٹیکسی میں بیٹھیں جس کے بعد وہ ان کا گرویدہ ہوگیا تھا، برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں ٹیکسی ڈرائیور مسلسل عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کو پریشان کررہا تھا اور جب اس نے جمائما کے گھر آنے کے ارادہ ظاہر کیا تو انہوں نے پولیس کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس پرپولیس کی جانب سے ٹیکسی ڈرائیور کوعدالت میں طلب کیا گیا۔ڈرائیور کے مطابق دوران سفر اس نے جمائما کا نمبر بھی حاصل کر لیا تھا اور پھر اس نے جمائما کو 1182 بار ٹیلی فون کالز اور 203 میسجز کیے لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ٹیکسی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کا بہت بڑا مداح ہے اور جمائمہ سے محبت کرتا ہے۔کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے جج نے مقدمے کی مزید سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔