اٹھویں محرم الحرام کے ماتمی جلوس آج  ہونگے، سکیورٹی کےبھی سخت انتظامات

 
0
411

 

لاہور ستمبر 29( ٹی این ایس ) آٹھویں محرم الحرام کے ماتمی جلوس آج  ملک بھر میں برآمد ہونگےاس سلسلہ میں  چھوٹے بڑے شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ لاہور میں مرکزی جلوس موری گیٹ سے برآمد ہوگا۔ نویں اور دسویں محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ پنجاب بھرمیں ایک لاکھ 46 ہزار 696 اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، پاک فوج، ایف سی اور رینجرز کے 20 ہزار جوان بھی سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

پنجاب میں نکلنے والے 8 ہزار 491 جلوسوں کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کیٹیگری اے میں شامل 1221 جلوسوں کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ کیٹیگری بی میں ایک ہزار 846، سی کیٹیگری میں 5 ہزار424 جلوس شامل ہیں۔ کراچی میں آٹھویں محرم کا علم اور ذولاجناح کا جلوس 12 بجے نشترپارک سے برآمد ہوگا، جلوس نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ سے ہوتے ہوئے حسیناں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے شرکاء امام بارگاہ علی رضا ایم اے جناح روڈ پر نماز ظہرین ادا کریں گے۔ جلوس کے تمام راستوں کو کنٹینر اور رکاوٹیں لگا کر سیل کر دیا گیا، سکیورٹی کے لئے 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے، رینجرز کی نفری بھی تعینات کی جائے گی جبکہ جلوس کی گزرگاہ کی بلند عمارتوں پر سنائپر تعینات کئے جائیں گے اور ساتھ ساتھ بم ڈسپوزل کی ٹیمیں سوئیپنگ کریں گے