گلستان جوہرمیں فائرنگ‘ 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

 
0
374

کراچی ستمبر 29 ( ٹی این ایس ) شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ کے واقعے میں پیپلزپارٹی کا کارکن اور راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں کامران چورنگی کے قریب پیش آنےوالےفائرنگ کے واقعے میں پیپلزپارٹی یوتھ ونگ کے سابق صدر جہانزیب بنگش کے بھائی سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار حملہ آور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق جاں تینوں افراد کو لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سعید غنی اسپتال پہنچ گئے۔