اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا پولیس افسران کے مسائل کے بروقت حل اور انکی دادرسی کے لئے اردل روم کا انعقاد

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا پولیس افسران کے مسائل کے بروقت حل اور انکی دادرسی کے لئے اردل روم کا انعقاد۔پولیس افسران کے سرکاری اور ذاتی مسائل سنے اور حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز ا سلام آباد قاضی علی رضا نے اسلام آبادپولیس کے افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ جس میں آپریشنز ونگ کے پولیس افسران نے شرکت کی، اردل روم میں پولیس افسران نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کے سامنے رکھے۔ انہوں نے سنگین نوعیت کے معاملات پر متعلقہ پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ پولیس افسران کے باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے موقع پر ہی افسران کو احکامات جاری کئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و ملازمین کی ویلفیئر کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رہائش، بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں۔ انہوں نے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میر ے دفتر کادروازہ آپ کے لئے ہمیشہ کھلا ہے۔ ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی ویلفئیر، ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ان کے مورال کو بلند کرنا ہے