اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہزارہ کو جلد از جلد صوبے کا درجہ دیا جائے ہزارہ صوبہ کی حمایت اور مطالبہ کرتے ہیں تاکہ عوام کی احساس محرومیاں ختم ہو سکیں۔ انہوں نے یہ بات ہزارہ کمیونٹی اور تحریک صوبہ ہزارہ کی ایک خصوصی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔تحریک صوبہ ھزارہ کی یہ خصوصی تقریب راولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں سیاسی۔ سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے میزبان تحصیل لورہ کے صدر پیر بابر خان عباسی نائب صدر نوید عباسی۔ جنرل سیکرٹری تحریک صو بہ ھزارہ تحصیل لورہ سردار سجاد احمد ہزاروی تھے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی تحریک صوبہ ہزارہ کے نائب صدر سردار یاسر کڑلال اور پاکستان عوامی قوت کے چیرمین خاقان وحید خواجہ تھے ۔ عباسیںہ ویلفیئرز کی طرف سے سفیر احمد عباسی اور انکی پوری ٹیم نے شرکت کی ۔ پشتتون پارٹی کے چیرمین عبدالرحیم خان بنگش اور انکی پوری ٹیم نے صوبہ ہزارہ کی حمایت کا اعلان کیا ۔کوہستان سے آے ہوئے مہمان قاسم خان کوھستانی اور راولپنڈی اسلام آبادکڑلال ویلفیئر ز کے چیرمین سردار ممریز کڑلال لورہ سے آے ہوئے سدھیر عباسی اھلحدیث راولپنڈی مرکز کے امام وخطیب مولانا علام قاری ظہیر احمدکڑلال ہزاروی نے بھی صوبہ ہزارہ کی حمایت کا اعلان کیا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبہ ہزارہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہم اس تحریک کے ساتھ ہیں۔













