راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ روات راجہ افتخار کی سربراھی میں پولیس ٹیم کی کارروائی

 
0
5

راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ روات راجہ افتخار کی سربراھی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا،مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزم سے سوشل میڈیا پر جان پہچان ہوئی جو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرتا رہا، روات پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی صدر انعم شیر کاکہناتھاکہ خواتین سے زیادتی، تشدد یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے۔