راولپنڈی (ٹی این ایس) سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، بڑے منشیات سپلائر سمیت 6 منشیات سپلائر گرفتار،11 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے بڑے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 3 کلو 600 گرام چرس برآمد کی، دھمیال پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 800 گرام چرس برآمد کی، آر اے بازار پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 800 گرام چرس برآمد کی، چکلالہ پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 500گرام چرس برآمد کی، ویسٹریج پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر1 کلو 450گرام چرس برآمد کی، بنی پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 320 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔













