راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ آراے بازار لقمان پاشا کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے شہری کو کچل کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار، زیر استعمال کار برآمد۔ تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے شہری کو کچل کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، زیر حراست ملزم سے زیر استعمال کار برآمدکر لی گئی،شہری دوران علاج معالجہ دم توڑ گئے تھے،کار سوار ڈرائیور کار سمیت موقعہ سے فرار ہو گیا تھا، آراے بازار پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔













