اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

 
0
497

اسلام آباداکتوبر 2(ٹی این ایس ) اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کے 27ستمبر کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی کا حکم معطل اور ٹرائل رکوانے کی استدعا تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چئیر مین نیب اور احتساب عدالت کو فریق بنا تے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے اوپر لگنے والی فرد جرم کے خلاف دائر درخواست میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ احتساب عدالت کے 27ستمبر کے میر ے اوپر فر د جرم لگائے جانے کے فیصلے میں عجلت کی گئی ہے ا ور نہ ہی نیب نے عبوری ریفرنس فائل کیا فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کےئے گئے درخواست میں مزید موقف اختیا ر کیا گیا ہے کہ فر د جرم فیصلے پر نظر ثانی کر کے میر ے خلاف لگائی جانے والی فرد جر م کی کاروائی کا حکم نامہ معطل کیا جائے اور مجھے تیاری کیلئے مناسب وقت دیا جا ئے۔