مولانا فضل الرحمان کے دینی و مذہبی جماعتوں سے رابطے

 
0
422

اسلام آباداکتوبر 2 (ٹی این ایس) مولانا فضل الرحمان نے 6 دینی و مذہبی جماعتوں سے رابطہ کر کے 12 اکتوبر کو اسلام آباد میں آئندہ انتخابات کی حکمت عملی کے لئے اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ جماعتوں میں جمعیت اہل الحدیث سمیت دیگر جماعتیں بھی شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ انتخابات کو دیکھتے ہوئے دینی و مذہبی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان نے 12 اکتوبر کو اسلام آباد میں اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں انہوں نے تمام دینی و مذہبی جماعتوں کو ایک ہی پیچ پرلانے اور تمام ناراض جماعتوں کو اپنے ساتھ لے کر چلنے کی حکمت عملی اپنائی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے جمعیت اہل الحدیث ‘ جے یو آئی ( س) اور دیگر دینی و مذہبی جماعتوں سے بھی رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان اس مرتبہ سیاسی منظر نامے پر متحرک نظر آ رہے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان دینی و مذہبی جماعتوں کو ایک ہی پیچ پر کرنے کے لئے متحرک ہیں ۔