فیصل آباد اکتوبر2(ٹی این ایس)فیصل آباد کے علاقے ستیانہ میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوطبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔آن لائن کے مطابق فیصل آباد کے قریب ستیانہ بنگلہ چھتیس گ ب کے رہائشی محمد اشرف کے گھر میں گھس کر محمد شعیب نے اپنے پانچ نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کی زد میں آکر محمد اشرف، خالدہ بی بی، محمد عارف، عبدالماجد، صائمہ یاسمین اور شہر عباس زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان رشتے کا تنازعہ تھا۔