وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

 
0
470

فیصل وا ڈاکے بیان سے پیدا شدہ صورتحال پر مشاورت کی جائے گی. ذرائع

اسلام آباد مارچ 06 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے جس میں تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج سہ پہر3 بجے طلب کیاہے، اجلاس میں وفاقی وزیرفیصل وا ڈاکے بیان سے پیدا شدہ صورتحال پر مشاورت کی جائے گی. پنجاب کے سابق وزیراطلاعات فیض الحسن چوہان کے مستعفی ہونے کے بعد وفاق میں بھی اہم تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے.ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی کارکردگی سے بھی ممکن نہیں ہیں اس سلسلہ میں ایڈیٹر”اردوپوائنٹ “میاں محمد ندیم نے 4فروری کو اپنی خصوصی رپورٹ میں بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مرکزاور پنجاب میں حکومت کی میڈیا ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ حکومتی میڈیا ٹیم کئی اہم موقعوں پر حکومت کا موقف درست اندازمیں پیش کرنے میں ناکام رہی ہے.علاوہ ازیں مرکزمیں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے درمیان رسہ کشی سے بھی عمران خان نالاں ہیں‘ وزیراعظم نے فروری میں اپنے سرکاری دورہ لاہور کے دوران تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی حکومت کے میڈیا منیجرزکی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ پنجاب کے صوبائی وزیراطلاعات اور وفاقی وزیراطلاعات کو کارکردگی بہتر نہ بنانے پر ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا .اس موقع پر وزیراعظم نے سید صصمام بخاری کی سربراہی میں تحریک انصاف کی حکومت کا ایک خصوصی میڈیا سیل قائم کرنے کی ہدایت کی تھی جس کا مقصد وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کے مثبت امیج کو میڈیا میں اجاگر کرنے کے لیے کام کرنا تھا. اسی طرح تحریک انصاف کے ناراض اور خاموش ہوکر گھروں میں بیٹھ جانے والے سوشل میڈیا سیل کے رضاکار نوجوانوں کو بھی متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیراعظم نے یہ ذمہ داری رکن پنجاب اسمبلی عائشہ چوہدری کو دی تھی.دوسری جانب قومی اسمبلی اور سینیٹ کےاجلاس آج بھی جاری رہیں گے جبکہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی زیرصدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا.گذشتہ روز ترجمان وزیراعظم نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے متعلق زیرگردش خبروں کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا تھا وزیر اعظم نے کوئی نوٹس لیانہ ہی فیصل واوڈاکو ہدایات دی گئیں، غیرذمہ دارانہ اطلاعات کی ترویج سے گریزکیاجائے. واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایکشن لینے کا حکم دیا تھااور کہا تھا کسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں ہوگی جبکہ تمام وفاقی اورصوبائی وزراکو ایسے معاملات پرمحتاط رہنے کی ہدایت بھی کی. جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے ان کی وزارت واپس لے لی گئی تھی.