مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے،سابق بھارتی وزیرخارجہ

 
0
387

نئی دہلی اکتوبر2(ٹی این ایس)سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہانے کہاہے کہ کشمیر اب بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے ،وہاں کے عوام کا بھارت سے اعتماد اٹھ گیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ اور بی جے پی کے رہنما یشونت سنہا نے گلہ کیا کہ وہ پچھلے دس ماہ سے وزیراعظم مودی سے ملاقات کے لئے مانگ رہے ہیں ،لیکن وہ ان سے ملنے کے لئے تیار نہیں ہیں ،نہ ہی ان کواس حوالے سے واضح جواب دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے ان سے بات کرنا چاہ رہا ہوں لیکن وہ ان کو ٹائم نہیں دے رہے ۔یشونت سنہا نے کہا کہ کشمیری عوام کا بھارت سے اعتماد اٹھ گیا ہے ،اب وہ ہم سے دور ہوتے جارہے ہیں ،یہ صورتحال کشیدہ ہے جس پر موجودہ قیادت کو غور کرنے کی ضرورت ہے۔