بھارتی عوام نے مودی کی جارحانہ پالیسی کو مسترد کر دیا، بھارت میں ٹویٹر پر saynotowar# ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

 
0
829

نئی دہلی فروری 27 (ٹی این ایس): پاکستان کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دئے جانے اور بھارتی فضائیہ کا نقصان ہونے کے بعد بھارتی عوام نے مودی سرکار کی جارحانہ پالیسی کو مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان کی کارروائی کے نتیجے میں ہونے والے بھارتی نقصان اور وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد بھارتی عوام نے مودی سرکاری کی جارحانہ پالیسی کو مسترد کر دیا ہے۔بھارت کے سوشل میڈیا پر #SayNoToWar ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور بھارتی مطالبہ کر رہے ہیں بھارت کو اپنی جارحانہ پالیسی کو ختم کرکے پاکستان کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہوجانا چاہئیے۔ یہی نہیں بلکہ بھارتی صحافیوں نے بھی وزیراعظم پاکستان عمران خان کے قوم سے خطاب کو خوب سراہا اور امن کے قیام کے لیے عمران خان کی جانب سے بھارت کو کی جانے والی ایک اور پیشکش کی خوب تعریف بھی کی۔سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بننے کے بعد ٹویٹر صارفین نے بھی جنگ سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان یا انڈیا کی بات نہیں بلکہ انسانیت کی بات ہے۔

ایک اور بھارتی صارف نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرانے اور پائلٹس کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن مودی جی ایپلی کیشن لانچ کر رہے ہیں۔