احسن اقبال نے آج فوج کوبدنام کرنے کاڈرامہ کیا ،عمران خان

 
0
407

 

اسلام آباد اکتو بر2(ٹی این ایس): تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات بل کی منظوری روکنے کی کوشش کریں گے،اگر بلڈوزکیاتوعوام میں جاؤں گا،احسن اقبال نے آج فوج کوبدنام کرنے کاڈرامہ کیا،وزیرداخلہ نے بیرون ملک پیغام دینے کیلئے انگریزی میں ریاست کے اندرریاست والی بات کی، جمہوریت کی خاطرضروری ہے کہ ملک میں فوری الیکشن کروائے جائیں۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ نوازشریف چورہے توباقی بھی چورہیں۔

میراموازنہ نوازشریف کیخلاف کیاجارہاہے۔ پلان کے مطابق ججزکیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنی حلال کی کمائی بیرو ن ملک سے پاکستان لے کرآیا۔بیرون ملک 20سال کمائی کی۔بینکنگ چینلزسے پیسا پاکستان لے کرآیا۔جمائما نے آج ایک اور اسٹیٹمنٹ بھجوادی ہے۔میں نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے۔اب تک ساڑھے پانچ لاکھ ڈالرکی منی ٹریل پیش کرچکا۔ انہوں نے کہاکہ مجرم اعظم کی جوپہلی پیشی تھی۔

عدالت نے کہاکہ جگہ کم ہے۔احسن اقبال نے جان بوجھ کرفوج اور رینجرزکوبدنام کررہے ہیں۔ڈان لیکس میں جوکہا گیا وہی کہہ رہے ہیں۔خواجہ آصف نے بھی باہرجاکرذلیل کیا۔احسن اقبال نے بیرون ممالک میں سنانے کیلئے انگریزی میں ریاست کے اندرریاست والی بات کی تاکہ بتایا جائے کہ یہ ہورہاہے۔یہ ملک کے ادارے ،سپریم کورٹ کے وقارکوتباہ کرناچاہتے ہیں۔یہ فوج کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔نیب کیلئے ڈرافٹ لے کرآئے ہیں۔

ملک کاوزیراعظم یاوزیربن جائے تواس کواستثنیٰ دی جائے کہ کوئی ان کونہ پوچھے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں ضروری ہے کہ ملک میں الیکشن کروائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحاتی بل روکنے کی کوشش کریں گے۔پارٹی کوتیاری کی ہدایت کردی ہے۔اگرانہوں نے بلڈوزکیاتوعوام میں جاؤں گا۔جلسوں کااعلان کردیاہے۔اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی نیب چیئرمین کی تعیناتی کیلئے ضروری ہے۔شاہ محمودقریشی بہترین پارلیمنٹرین ہیں انہیں اپوزیشن لیڈرتعینات کیاجائے۔عمران خان نے کہاکہ شریف برادران سے پوچھا کی پیسا کہاں سے کمایاتووہ ایک بھی ٹرانزیکشن پیش نہ کرسکے۔لندن اپارٹمنٹس کی اصل مالک مریم نوازہیں۔ان کاعدالت میں پیش کیا جانے والا قطری خط بھی فراڈ نکلا۔انہوں نے کہاکہ ایف بی آرمیں 3200ارب کی چوری ہوئی ہے۔