ہر بھارتی عورت جنسی حملے کا نشانہ بنتی ہے، بی جے پی رہنما

 
0
694

احمد آباد اکتوبر 2(ٹی این ایس) بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی خاتون رکن پارلیمنٹ نے اپنے ملک میں اخلاقی زوال کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر بھارتی عورت جنسی ہوس کا نشانہ بنتی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی رکن اسمبلی پونم مہاجن نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جبکہ بھارت میں ہر عورت زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر جنسی حملے کا نشانہ بنتی ہے، لیکن رونا دھونا اور خاموش رہنا اس مسئلے کا حل نہیں۔