اسلام آباد (ٹی این ایس) راہزنی، سرقہ کار چوری اور موٹر سائیکل چوری کے واقعات، تھانہ سنگجانی، انڈسٹریل ایریا اور تھانہ آبپارہ کے علاقوں سے تین موٹر سائیکل، تھانہ شمس کالونی کی حدود سے شہری کی کار چوری ہو گئی، تھانہ سبزی منڈی اور شہزاد ٹاؤن کے علاقوں میں گن پوائنٹ پر راہزنی کی دو وارداتوں میں شہریوں سے رقم موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چلا گیا، تھانہ کورال کی حدود میں شہری کو اسلحہ دکھا کر رقم موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا













