اسلام آباد (ٹی این ایس) ،تھانہ کوہسار اور تھانہ آبپارہ پولیس نے مجموعی کاروائیوں میں ایک ماہ کے دوران 5 کڑوڑ 85 لاکھ مالیت کا سامان مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) ،تھانہ کوہسار اور تھانہ آبپارہ پولیس نے مجموعی کاروائیوں میں ایک ماہ کے دوران 5 کڑوڑ 85 لاکھ مالیت کا سامان مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا، 04 جرائم پیشہ گروہوں کے 12 ملزمان سمیت 02 خواتین سے قیمتی گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی موبائل فونز برآمد کیے، برآمد ہوئے سامان کی مجموعی مالیت 5 کروڑ 85 لاکھ سے زائد بتائی گئی ہے ایس پی سٹی خرم اشرف نے برآمد کیا سامان اصل مالکان کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی قیمتی املاک کی برآمدگی اور انہیں اصل مالکان تک پہنچانا اسلام آباد پولیس کی مؤثر تفتیش اور پیشہ ورانہ کارکردگی کا عکاس ہے۔ سٹی زون مختلف کاروائیوں میں برآمد سامان مسروقہ کی اصل مالکان کو سپردگی کے حوالے سے اہتمام برقرار رکھے گی،