اسلام آباد (ٹی این ایس) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی علوم اسلامیہ میں اسکالر محسن علی شاہ کا پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں علوم اسلامیہ کے اسکالر محسن علی شاہ کے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب زبانی امتحان (ڈیفنس) منعقد ہوا، جس میں انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا اہل قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے کلیہ عربی و علوم اسلامیہ (بلاک نمبر 12) کے کمیٹی روم میں ایک اہم زبانی امتحان منعقد ہوا، جس کا موضوع “پاکستان میں اسلامی بنکاری: منتخب مصنوعات کے معاشی اثرات” تھا۔ اس موقع پر اسکالر محسن علی شاہ نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا اور پینل کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے۔

اس علمی و تحقیقی معرکے کی صدارت ڈین کلیہ عربی و علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی نے کی، جو کہ اس مقالے کے نگران (سپروائزر) بھی تھے۔ مقالے کے معاون نگران علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈین کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر سید محمد عامر شاہ تھے۔

تحقیقی مقالے کے بیرونی ممتحنین (External Examiners) میں بارانی رحمت اللعالمین یونیورسٹی راولپنڈی سے پروفیسر ڈاکٹر غلام حسین اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی سے ڈاکٹر شہزادی پاکیزہ شامل تھیں، جنہوں نے اسکالر کی تحقیقی کاوش کو سراہا۔ امتحان کے اختتام پر فیکلٹی ممبران اور ممتحنین نے اسکالر محسن علی شاہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کلیہ عربی و علوم اسلامیہ میں پی ایچ ڈی اسکالر محسن علی شاہ کے کامیاب ترین دفاعِ مقالہ کے بعد اساتذہ، ممتحنین اور فیکلٹی ممبران ڈین فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاش ممتحنین ڈاکٹر شہزادی پاکیزہ، پروفیسر ڈاکٹر غلام حسین، اور دیگر معزز اساتذہ کرام گروپ فوٹو۔