احتساب عدالت اسلام آباد نے فلاحی پلاٹ الاٹمنٹ اور ڈپلومیٹک شٹل سروس ٹھیکہ ریفرنس خارج کردیا

 
0
170

اسلام آباد 01 مارچ 2022 (ٹی این ایس): احتساب عدالت اسلام آباد نے فلاحی پلاٹ الاٹمنٹ اور ڈپلومیٹک شٹل سروس ٹھیکہ ریفرنسز کو خارج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب ملزمان کی بریت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مزید دو ریفرنسز خارج کردیئے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فلاحی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس، ڈپلومیٹک شٹل سروس تھیکہ سے متعلق ریفرنس اور سیکٹر جی سکس میں فلاحی پلاٹ کو کمرشل بنا کر الاٹ کرنے سے متعلق ریفرنس کو خارج کردیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب ریفرنسز عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، نیب ملزمان کی مالی بے ضابطگی سے متعلق بھی شواہد نہ پیش کر سکا۔

واضع رہے کہ ترمیمی آرڈیننس کے تحت اسلام آباد سے ریلیف لینے والوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔ راجہ پرویز اشرف، شاہد رفیع کیخلاف بھی ریفرنسز خارج ہو چکے ہیں۔ روان ماہ 8کیسز میں 42 ملزمان نے ریلیف حاصل کیا۔ آصف زرداری، لیاقت قائمخانی بھی ایک ایک ریفرنس میں ریلیف لے چکے ہیں۔