سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس،ایف آئی اے اکیڈمی کیلئے جگہ فراہمی کی منظوری

 
0
144

اسلام آباد 01 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے)بورڈ کا اجلاس ،ایف آئی اے اکیڈمی کیلئے جگہ کی فراہمی کی منظوری دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت بورڈ کااجلاس ہوا جس میں متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی ،اجلاس میں قومی یونیورسٹی ،پائیڈیونیورسٹی اور ایف آئی اے اکیڈمی کی تعمیر کیلئے جگہ کی منظوری دی گئی

اجلاس میں خصوصی تعلیمی اکیڈمک فکلیٹی کیلئے بھی جگہ کی منظوری دی گئی ،منصوبے کے تحت شہر میں پہلی ہائی ٹیک فکلیٹی قائم کی جائیگی ،نئے سہولت مرکز میں کاروباری افراد کی آسانی کیلئے پراپرٹی مینوئل کی بھی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ کسی بھی گھر کے باہر جنریٹرنصب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،ایسا کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اسے ضبط کر لیا جائے گا

اجلاس میں ہائیکورٹ سے متعلقہ معاملات کی رپورٹ بھی پیش کی گئی ،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ گھروں کی مرمت کیلئے ایک جنرل ویٹنگ لسٹ تیار کی جائے گی تا کہ صوابدیدکے بجائے میرٹ پرمرمت کی جاسکے،بجٹ محدود ہونے کی وجہ سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر مرمت کی جائے گئی تاکہ کسی قسم کی حق تلفی نہ ہو سکے۔