پاکستان اور سری لنکا کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری میچ 6 اکتوبر سے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا

 
0
332

دبئی اکتوبر 3 (ٹی این ایس)پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 6 اکتوبر سے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ سری لنکا نے پاکستان کو پہلا میچ میں 21 رنز سے شکست دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا ٗدوسرا میچ 16 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا ٗتیسرا میچ 18 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 20 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 23 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائیگا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 27 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 29 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔