اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلاامتیاز کارروائیاں

 
0
2

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلاامتیاز کارروائیاں۔موٹر سائیکل چوری میں ملوث منظم گروہ کے دو ارکان سمیت37ملزمان گرفتار۔ مسروقہ03 موٹر سائیکل، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 37ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے دوارکان بھی شامل ہیں۔پولیس ٹیموں نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے تین مو ٹر سائیکل برآمد کر لیے۔اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سےدوپستول،ایک کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ منشیات فروشی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 859گرام آئس برآمد کی گئی۔ جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران 28ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کے بارے میں فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار-15″پر اطلاع دیں، تاکہ عوام اور پولیس کے باہمی تعاون سے جرائم کی روک تھام اور شہر کو محفوظ بنانے کے اقدامات مزید مؤثر کیے جا سکیں