اسلام آباد (ٹی این ایس) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون کینیڈا ورک ویزا فراڈ کیس — شہری سے 24 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتار۔

 
0
6

اسلام آباد (ٹی این ایس) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون

کینیڈا ورک ویزا فراڈ کیس — شہری سے 24 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتار۔

: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کینیڈا کا ورک ویزا فراہم کرنے کے نام پر شہری سے 24 لاکھ 45 ہزار 500 روپے ہتھیانے کے الزام میں نامزد ملزم قاسم حسین کو ضلع راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔

ملزم نے مبینہ طور پر شہری کو اس کے بیٹے محمد عبداللہ کو کینیڈا بھجوانے کے لیے ورک ویزا فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر مذکورہ رقم وصول کی۔ دورانِ انکوائری یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم نے کینیڈا ویزا پراسیسنگ کے لیے فارن آفس سے منسوب جعلی دستاویزات فراہم کیں، جو تصدیق پر جعلی ثابت ہوئیں۔

ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش کے دوران انسانی اسمگلنگ کے ممکنہ نیٹ ورک اور دیگر ملوث افراد کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی ہدایات پر ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے۔