واہگہ ٹاؤن کرپشن کیس میں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار صفدر ورک گرفتار

 
0
357

لاہور،اکتوبر 04 (ٹی این ایس):  نیب نے ایک  بڑی کارروائی کے تحت  واہگہ ٹاؤن کرپشن کیس میں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار صفدر ورک کو  گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم پر رجسٹریوں کی مد میں کروڑوں کے غبن کا الزام ہے۔ نیب کے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے دیگر افسران و اہلکاروں سے ملی بھگت کرتے ہوئے کروڈوں کی خردبردکی۔

نیب لاہور نے اپریل 2017 میں واہگہ ٹاؤن میں میگا کرپشن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا تھا، ستمبر میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انکوائری کو انویسٹیگیشن کے مراحل میں داخل کر دیا گیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خرد برد کی گئ رقوم اربوں میں ہیں۔اس سلسلہ میں نیب لاہور 4 دیگر ملزمان کو گرفتار کر چکا ہے کیس میں دیگر شریک ملزمان کی گرفتاری بھی جلدمتوقع ہے۔ گرفتا اسسٹنٹ کمشنر کو آج احتساب عدالت کے روبرو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے پیش کیا جائیگا۔