خضدار کے کئی علاقوں میں اسہال اور خسرہ کی وباء

 
0
460

خضدار ،اکتوبر 04 (ٹی این ایس): وڈھ بھگاڑی کے مختلف کلیوں میں اسہال اور خسرہ  کی وباء پھیلی ہے جس پر متعلقہ محکمہ نے توجہ نہ دی تو صورتحال سنگین ہو سکتی ہے۔ٹی این ایس کے ذرائع کے مطابق  متعدد بچے کئی روز سے شدید متاثر ہیں مگر  تاحال محکمہ صحت کی ٹیمیں  متاثرہ  علاقہ میں نہیں پہنچی ہیں۔ متاثرین نے ڈپٹی کمشنر خضدار سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر  ان علاقوں میں ٹیمیں روانہ کریں۔

  متاثرہ بچوں میں آٹھ سال کے فداالرحمن ولد عبدالقادر.بی بی سائرہ بنت عبدالقادر چار سالہ.راشدہ بنت عبدالرؤف نو سالہ. بی بی نعجہ بنت عبدالرؤف پانچ سالہ.فائزہ بی بی بنت غلام نبی تین سالہ.  زرینہ بنت سیف اللہ چھ سالہ. نمعت اللہ ولد رحمت اللہ پانچ سال. نائیدہ بنت عبید اللہ چار سال. محبوب ولد  عبیداللہ سات سال. خالدہ بنت ثنا ءاللہ تین سالہ سمیت ایک  درجن کے قریب بچے انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں۔ متاثرین کے مطابق وڈھ آر ایچ سی سے دو ملازمین ایک گاؤں میں موٹر سائیکل پر آئے تھے اور  چند بچوں کو انجکشن لگا کر واپس ہولئے۔ ان کے مطابق آر ایچ سی میں دوائیاں موجود  نہیں ہیں ۔ علاقہ متاثریں کے  مطابق اگر فوری طور پر علاقہ میں ٹیمیں نہیں پہنچے تو اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے