ہسپتال میں گیس لیکج سے حادثہ، باپ بیٹی جلس گے

 
0
659

گوجرخان اکتوبر5 ( ٹی این ایس ): گوجرخان نجی ہسپتال میں گیس لیکج کے باعث آگ لگنے سے باپ بیٹی جلس گے،حادثہ گوجرخان الناصر ہسپتال ہاوسنگ سکیم  و نمبر 1 میں پیش آیا  ۔ آگ لگنے  سے نجی ہسپتال کی عمارت اور سامان جل کر خاکسترہوگیا ۔جبکہ زخمیوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ۔آگ  پر جلد قابو نہیں پایا  گیا جس کی وجہ ہنگامی راستہ  بند اور آگ بجھانےوالے آلات کی عدم دستیابی تھی   ۔جس کی وجہ سے آگ پھیلتی گئی اور عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا