نواز شریف کا طیارہ پی کے 757 اڑان سے پہلے رن وے پر روک لیا گیا

 
0
491

 

لاہور ،اکتو بر05(ٹی این ایس):نواز شریف جس طیارے پی کے 757 میں سوار ہو کر لندن روانہ ہو رہے ہیں ۔ اسے اڑان سے پہلے ہی رن وے پر روک لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف پی کے 757سے لندن روانہ ہو رہے ہیں ۔طیارے میں موجود ایک مسافر کی طبیعت بگڑ جانے پر طیارے کو رن وے پر روکا گیا ۔ متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق طبیعت خراب ہونے پر مسافر کو طیارے سے اُتارا گیا جس کے بعد پرواز جلد ہی روانہ کر دی جائے گی۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف احتاساب عدالت میں دائر ریفرنسز میں پیشی کے سلسلے میں پاکستان آئے تھے، اس سے قبل وہ اپنی اہلیہ کے علاج کی غرض سے لندن میں موجود تھے۔ کچھ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی اب کے بعد وطن واپسی کی تاریخ 4 جنوری 2018ء ہو گی جبکہ کچھ ذرائع نے 4 جنوری 2018ء کو نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کی تصدیق بھی کی۔