انڈونیشیا میں دوسری شادی کے خواہش مند افراد کے لیے ایپ متعارف کروا دی گئی

 
0
302

جکارتہ ،اکتو بر05(ٹی این ایس):انڈونیشیا میں ایک سے زائد شادی کے خواہش مند افراد کے لیے ایپ متعارف کروا دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق اسلامی ملک انڈونیشیا میں ایک سے زائد شادی کے خواہشمند افراد کیلئے ایک منفرد ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس کا نام AyoPoligami ہے۔اس ایپ کی مدد سے اپنی پسند کی خاتون کی پروفائل کو چیک کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ انڈونیشیا میں پہلے سے ہی مردوں کو قانونی طور پر ایک سے زائد شادیاں کرنے کی اجازت ہے۔