پرانا چمن اور ملت آباد کے قریب دو آئل ٹینکرز اُلٹ گئے

 
0
585

چمن ،اکتو بر05(ٹی این ایس): پُرانا چمن اور ملت آباد کے قریب دو آئل ٹینکرز اُلٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پُرانا چمن کے قریب ایک آئل ٹینکر ممکنہ طور پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوا اور دکانوں میں گھُس گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق مقامی افراد ٹینکر اُلٹنے کے بعد تیل جمع کرنے پہنچ گئے جبکہ لیویز فورس کے جوان شہریوں کو ہٹانے میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب ملت آباد میں بھی آئل ٹینکر اُلٹنے سے دو بچے زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔