فورسز کی چمن اور  ایجنسیز میں کامیاب کاروائیاں، بڑی مقدار میں ہتھیار و گولہ بارود برآمد

 
0
624

چمن، دسمبر 05 (ٹی این ایس): فورسز   نے دہشت گردی اور علٰحیدگی و شدت پسندی کے خلاف  چمن  اور ایجنسیز کے علاقں میں کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیا ن کے مطابق  آئی بی او اور ایف سی بلوچستان  نے چمن میں آپرین کے دوران مختلف النوعیت کی بندوقیں، راکٹ اور دیگر ہتھیار برآمد کرلیئے۔

اسی طرح جنوبی وزیرستان اور باجوڈ میں کئے گئے آپریشنز کے دوران بارودی سرنگوں سمیت بڑی مقدار میں ہتھیار و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔