راولپنڈی،دسمبر 05 (ٹی این ایس): بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت منگل کے روز 206 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے علاوہ افغانستان اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعداہ کیا گیا ۔
[11:58 PM, 12/5/2017] Mavi U:
کانفرنس میں افغانستان کے خصوصی حوالے سے علاقائی اور داخلی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کانفرنس میں آپریشن ردالفساد پر پیشرفت ، پاک افغان سرحد سکیورٹی بڑھانے اور سماجی اقتصادی ترقی اور سلامتی کے ذریعے بلوچستان میں استحکام کیلئے حال ہی میں شروع کئے گئے خوشحال بلوچستان پروگرام کے بارے میں بھی غور کیا گیا۔
جنرل باجوہ نے اجلاس کو اپنے بیرون ملک کے حالیہ دوروں اور پاکستان کا دورہ کرنے والی غیر ملکی شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کے ذریعے اپنی عسکری سفارتکاری کے بارے میں اعتماد میں لیا۔