اے این ایف کے زیرِاہتمام منشیات نذرِ آتش کرنے کی تقریب، 4 ارب 9 کروڑ روپے مالیت کی 136.87ٹن منشیات نذرِ آتش

 
0
428

اسلام آباد، دسمبر 05 (ٹی این ایس): اے این ایف کے زیرِ اہتمام منشیات نذرِ آتش کرنے کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں وفاقی وزیرِ انسدادِ منشیات لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی مہمانِ خصوصی تھے

اے این ایف منشیات سے پاک معاشرے کے حصول کے لئے اس لعنت کے جڑسے خاتمے کے لئے کوشاں ہے

اے این ایف کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تقریب   میں 1.805 میٹرک ٹن منشیات نذرِ آتش کی گئی ہے   جبکہ اس سے پہلے  رواں سال مجموعی طور پر 3 ارب 95 کروڑ روپے مالیت کی 135.064 میٹرک ٹن منشیات لاہور، پشاور اور کراچی میں منعقد ہونے والی تقاریب کے دوران نذرِ آتش کی جا چکی ہے


تقریب سے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل مسرت نواز ملک اور وفاقی وزیرِ برائے انسداد منشیات لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی نے خطاب کیا

ڈی جی اے این ایف نے اپنے خطاب میں کہا کہ سال 2017 میں اے این ایف نے 1063 مقدمات درج کئے، منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 1204 عناصر کو گرفتار کیاگیا۔

اے این ایف کے ترجمان نے محکمہ کی کاروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سال 2017 کے دوران شرح سزایابی 96 فیصد کی کامیاب سطح پر رہی سال 2017 کے دوران332 مختلف قسم کی منشیات سے آگاہی سرگرمیاں عمل میں لائی گئیں جبکہ رواں سال اے این ایف کے زیرِ انتظام مراکز میں697 منشیات کے عادی افراد کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

انھوں نے کہا کہ اے این ایف منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بر سرِ پیکار ہے پاکستان سال2001 سے پوست کی کاشت سے پاک ریاست کا درجہ رکھتی ہے۔