این اے 120 ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ

 
0
364

اسلام آباد، اکتوبر5 ( ٹی این ایس): این اے 120 ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ ، مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر، پرویز رشید اور مائزہ حمید کے خلاف کیس کی سماعت آج  الیکشن کمیشن میں ہوئی۔ کیپٹن صفدر کے وکیل اعجاز مہاروی اور راجا خرم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ کیپٹن صفدر کے وکیل راجا خرم نے کیس خارج کرنے کی استدعا کی۔ ایڈوکیٹ اعجاز مہاوری نے دلائل دیتے ہوئے کہا ا نتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جواب جمع کرا چکے ہیں۔جس کے جواب میں چیف الیکشن کمشنرنے کہا ایڈوکیٹ اعجاز مہاوری الیکشن کمیشن کا انتخابی ضابطہ اخلاق ہائیکورٹ میں چیلنج ہے۔

دوسری طرف صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت  ہوئی۔ چیف الیکشن کمیشنر نے بلال یاسین کے وکیل کو چھاڑ دیا کہتے ہیں ہمارے  پہلے نوٹس کے بعد بلال یاسین نے دوبارہ خلاف ورزی کی۔ دوبارہ خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا۔جس کے جواب میں بلال یاسین کے وکیل نے کہا انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق جواب جمع کرا چکے ہیں۔جس پر چیف الیکشن کمشنزنے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا، آپ کو ضابطہ اخلاق سے متعلق کچھ معلوم نہیں۔بلال یاسین خود کہاں ہیں۔ جبکہ پرویز رشید کی جانب سے بیرسٹر جہانگیر جدون اور مائزہ حمید کے وکیل راجا مقصود بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے بغیر کسی نتیجہ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگی رہنماوں کے خلاف کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے