اسلام آباد: تھانہ سہالہ میں نیا پنڈورہ باکس کھل گیا

 
0
597

اسلام آباد مارچ 31 (ٹی این ایس): گولڈ شادی ہال جی ٹی روڈ انتظامیہ نے گزشتہ رات مارکی میں اے سی رورل بن کر انسپکشن کے لیے آنے والے کو دھر لیا گیا اور  پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ مارکی مالک کے مطابق اس شخص نے خود کو اے سی ظاہر کیا اور جب اس سے اسکا سروس کارڈ دکھانے کو کہا گیا تو اس نے دھمکیاں دیں۔  بعد ازاں اس شخص نے کسی کو کال کی اور پھر مارکی کے لینڈ لائن پر اس نمبر 4688222-0321 سے کال آئی جس نے انتظامیہ کو اس شخص کی شناخت پوچھنے پر دھمکایا اور مارکی سیل کرنے کی دھمکی دی۔  زرائع کا دعوی ہے کہ یہ نمبر اے سی رورل علی رندھاوا کا ہو سکتا ہے۔  زرائع نے یہ بھی کہا کہ ایس ایچ او سہالہ مارکی کی انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ ایس پی کا حکم ہے کہ دونوں پارٹیز کی صلح کروائی جائے۔