عمران خان اور نوازشریف کی بھارت متعلق پالیسی میں کوئی فرق نہیں ،چوہدری نثارکی پریس کانفرنس

 
0
418

واہ کینٹ مارچ 31(ٹی این ایس): سابق وزیرداخلہ اور سینئرسیاستدان چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کس جماعت میں جانا ہےابھی فیصلہ نہیں کیا اس حوالے سے فیصلہ بعد میں کروں گاان کا کہنا تھا کہ ملک انتہائی بڑے سخت بحران میں ہے اور حکومت کی توجہ ملکی مسائل پر نہیں ہے موجودہ حکومت نے قرضے لینے کا ریکارڈ توڑ دیے ہیں عمران خان اور نوازشریف کی بھارت متعلق پالیسی میں کوئی فرق نہیں ہے اپوزیشن سخت زبان استعمال کرے تو حکومت کو بڑے پن کا مظاہرہ کرنا چاہیے حکومتیں ٹویٹ سے نہیں چلتیں دو تہائی والے حکومت پوری نہیں کرسکے لیکن مسلم لیگ ق نے اپنا دور پورا کیا واہ کینٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ ملکی مسائل پر نہیں ہے حالانکہ ملک انتہائی بڑے سخت بحران سے دوچار ہے موجودہ حکومت نے قرضے لینے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قومی مسائل پر بات نہیں ہوگی مسائل کا حل نہیں نکلے گا عمران خان اپوزیشن میں بولتے تھے لیکن اب ان کی کوئی پالیسی نظر نہیں آرہی ہےانہوں نے کہا کہ بھارت کے معاملے پر حکومت مشاورت کرے پارلیمنٹ میں بحث کرانی چاہیے صوبائی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے پر اعتراض تھا تو مناسب وقت پر پارٹی میں اس کا اظہار کیا جا سکتا تھا چوہدری نثار نے کہا کہ تمام ادارے تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اب یہ پتہ نہیں کہ کب تک یہ ساتھ چلیں گے انہوں نے صوبائی اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ حلف اٹھانے کا مطلب انتخابات 2018 کے نتائج کو تسلیم کرنا ہو گا