گستاخانہ مواد کی تشہیر کے مقدمہ میں وفاق کو نوٹس جاری

 
0
763

اسلام آباد اکتوبر 5 (ٹی این ایس) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سوشل میڈیاپر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے مقدمہ میں وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ جمعرات کو سماعت کے موقع پر ایف آئی اے نے چار ملزمان انور احمد، عبدالوحید، رانا نعمان رفاقت اور ناصر سلطانی کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ ملزم انور احمد کی جانب سے حسن عباس ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ یہ کیس انسداد دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتا اس لئے یہ سیشن کورٹ منتقل کیا جائے ۔عدالت نے وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔