مولانا اعظم طارق قتل کیس کی سماعت 10اکتوبر تک ملتوی

 
0
968

اسلام آباد اکتوبر 5 (ٹی این ایس)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق قتل کیس کی سماعت 10اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ جمعرات کو سخت سکیورٹی میں ملزم سبطین کاظمی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم کے وکیل ذوالفقار نقوی نے موقف اختیار کیا کہ ان کا موکل بے گناہ ہے لہذا بری کیا جائے۔ معاویہ اعظم کے وکیل مظہر جاوید اپنے والد کی بیماری کی وجہ پیش نہ ہو سکے۔ عدالت نے کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر معاویہ اعظم کے وکیل پیش نہ ہوئے تو سبطین کاظمی کی بریت سے متعلق فیصلہ کرینگے۔ گزشتہ سماعت پرذوالفقار نقوی نے سبطین کاظمی کی بریت کی درخواست پر دلائل مکمل کر لیے تھے۔