قومی احتساب بیورو کے چیرمین کا وفاقی وزارت ہیلتھ سروسز کے ایک افسر شیخ اختر حسین کو مردہ قرار دینے اور اپنے فرائض سے غفلت برتنے والے نیب افسران کے خلاف انکوائری کا حکم

 
0
809

اسلام آباد نومبر 8(ٹی این ایس):قومی احتساب بیورو کے چیرمین جسٹس جاوید اقبال نے قومی احتساب بیورو کی طرف سے 2001 اور 2004 میں دائر کئے گئے ریفرنسزمیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (DRAP)وفاقی وزارت ہیلتھ سروسز کے ایک افسر شیخ اختر حسین کو مردہ قرار دینے اور اپنے فرائض سے غفلت برتنے والے نیب کے ملوث افسران کے خلاف انوائری کا حکم دیا ہے۔
شیخ اختر حسین اس وقت وفاقی وزارت ہیلتھ سروسز کے ادارے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں کام کر رہے ہیں وہ نیب میں 51ملین روپے کی خوردبرد میں مطلوب ہیں جبکہ متعلقہ ریفرنسز میں شیخ اخترحسین کے علاوہ چار ملزمان اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں،شیخ اختر حسین نے نہ ہی سزا پوری کی بلکہ اپنے آپ کو مردہ ظاہر کر کے سزا بچ گئے۔
قومی احتساب بیورو کے چیرمین جسٹس جاوید اقبال نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے نیب کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے شیخ اختر حسین کو مردہ قرار دینے والے نیب کے ملوث افسران اور ڈریپ کے افسر شیخ اختر حسین کے خلاف قانون کے مطابق انکوائری مکمل کی جائے تاکہ ملوث افسران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائے جائے۔