وزیر اعظم عمران خان کی گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیز السعود سے ملاقات

 
0
460

اسلام آباد جنوری 14 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیز السعود سے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ اسلامی تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔سعودی عرب نے ہر مشکل حالت میں پاکستان کا نہ صرف ساتھ دیا بلکہ عملی اقدامات بھی کئیے ہیں۔دوسری جانب پاکستان نے بھی ہر عالمی اور علاقائی معاملے پرسعودی عرب حکومت کا ساتھ دیا ہے۔تاہم کچھ عرصہ قبل یمن میں فوج بھجوانے کے معاملے پر برادار اسلامی ملک اور پاکستان میں معمولی خفگی پیدا ہو گئی تھی جس کے بعد سعودی عرب حکومت پاکستان سے کچھ کھنچی کھنچی نظر آتی تھی۔ تا ہم پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ابھی بھی مثالی ہیں لیکن کچھ عرصے سے سعودی حکام کا جھکاو پاکستان کی جانب نہیں ہے۔تاہم جب سے تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی ہے ،پاکستان اورسعودی عرب میں نئے تعلقات کا آغاز ہوا ہے ۔یہاں تک کہ وزیر اعظم عمران خان نے سب سے پہلے سعودی عرب کا غیرملکی دورہ کیا۔یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان میں قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔سعودی عرب پاکستان کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کرنے کے علاوہ ادھار تیل دینے کا اعلان بھی کر چکا ہے۔جس کے بعد سعودی عرب نے گوادر میں دنیا کی تیسری بڑی ریفائنری لگانے کا آغاز کر دیا ہے اور اس مقصد کے لیے 2 روز قبل سعودی عرب وزیر پٹرولیم نے گوادار کا دورہ کیا ۔روز بروز بڑھتے ہوئے تعلق اہم سعودی شخصیات پاکستان آرہی ہیں۔تازہ ترین خبر کے مطابق گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیز السعود نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں باہمی دل چسپی اور علاقائی سلامتی کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔