علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا بڑا اقدام ،خواجہ سراؤں کو میٹرک سے ڈاکٹریٹ تک مفت تعلیم دینے کا اعلان

 
0
390

اسلام آباد اکتوبر 5(ٹی این ایس):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر کے خواجہ سراؤں کو میٹرک سے ڈاکٹریٹ تک مفت تعلیم دینے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر کے خواجہ سراؤں کو میٹرک سے ڈاکٹریٹ تک مفت تعلیم دینے کا اعلان کر دیا۔خواجہ سراؤں کو اپنی مرضی کے مضامین پڑھنے کی اجازت ہو گی ۔اس حوالے سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے خواجہ سراؤں کے لیے میٹرک سے لے کر ڈاکٹریٹ تک مفت تعلیم فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے ۔ اس منصوبے کا مقصد خواجہ سراؤں کو تعلیم فراہم کر کے انکو قومی دھارے میں شامل کرنا اور انکی عزت نفس کو بحال کرنا ہے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کو اپنی مرضی کے مضامین پڑھنے کی اجازت ہو گی ۔حصول تعلیم کے لیے انکو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ انہیں ہر قسم کا تعلیمی مواد انکی دہلیز پر فراہم کر دیا جائے گا ۔