نیب نے مسلم لیگ ن کے اہم رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کر لیا

 
0
469

راولپنڈی مارچ 31 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو (نیب )راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں کل طلب کر لیا ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو اپنے دفاع میں دستاویزات بھی ساتھ لانے کا کہا گیا ہے خواجہ آصف کے سیاسی حریف اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ شفاف تحقیقات ہوئیں تو یہ کیس منطقی انجام تک ضرور پہنچے گا اور جامع اور صحیح تحقیقات میں الزامات درست ثابت نہ ہونے پر وہ خواجہ آصف اور پوری قوم سے معافی مانگیں گے دوسری جانب اہم رہنما کی نیب طلبی پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور ن لیگ اس انکوائری کو بھی انتقامی کاروائی قرار دے رہی ہے مسلم لیگ ن کے 20 سے زائد رہنماوں کے خلاف نیب کی انکوائریز کسی نہ کسی مرحلے پر جاری ہیں جبکہ کچھ اہم انکوائریز کو مکمل کرکہ ریفرنس بھی دائر ہو چکے ہیں اور اسی طرح کے ایک ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سات سال قید اور 5۔1 بلین ڈالر جرمانے کی سزا بھی سنا چکی ہے احتساب عدالت کی طرف سے سنائی جانے والی اس سزا کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا تاہم ایون فیلڈ ریفرنس میں انکو سنائی جانے والی سزا اور جرمانہ معاف کر دیا تھا انکے خلاف فلیگ شپ انوسمنٹ کا ریفرنس ابھی بھی زیر سماعت ہے جبکہ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سنائی جانے والی سزا میں وہ چھ ہفتے طبی بنیادوں پرضمانت پر رہا ہیں گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ آئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے عدالت کو یہاں تک کہہ دیا انکے خلاف کتنی ایکوائریز جاری ہیں یہ تو بتایا جائے پاکستان پیپلز پارٹی کے بھی 15 سے زائد قومی اور صوبائی رہنماوں کے خلاف نیب اور ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں اپوزیشن ان کاروائیوں انتقام جبکہ حکومت سابق کرپٹ حکمرانوں کے خلاف احتساب کا نام دے رہی ہے