اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ سہالہ عون عباس کا ھمراہ پولیس ٹیم اشتہاری ملزمان خلاف کریک ڈاؤن جاری

 
0
6

اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ سہالہ عون عباس کا ھمراہ پولیس ٹیم اشتہاری ملزمان خلاف کریک ڈاؤن جاری، 9 سال سے روپوش اشتہاری گرفتار زیرحراست شخص سرکاری ملازم بن کر ملازمت دینے کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹتا رھا ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سوہان زون کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ سہالہ عون عباس SI کی زیرِ نگرانی محمد سعید ASI معہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو مطلوب 9 سال سے روپوش اشتہاری ملزم محمد مشتاق کو گرفتار کر لیا۔
ملزم شہریوں کو جعلی سرکاری ملازم بن کر سرکاری نوکریاں دلوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹنے کے مقدمہ نمبر 343/17 بجرم 419/420/170/171 ت پ میں مطلوب تھا۔ ایس پی سوھان زون خرم اشرف نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد پر چالان عدالت پیش کیا جائے گا ۔