سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کےلیے لندن روانہ

 
0
335

لاہور ،اکتوبر 05(ٹی این ایس):سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کےلیے لندن روانہ ہوگئے۔

نواز شریف آج لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 757سے لندن روانہ ہوئے۔

پی آئی اے کے ٹکٹ پر نوازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ 4 جنوری 2018درج ہے۔

قبل ازیں میاں نواز شریف جاتی امرا سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے ، جہاں انہوں نے اولڈ ایئر پورٹ پر لاؤنج میں صوبائی وزیربلال یاسین سے ملاقات کی ۔