بے نظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن برآمد،ملزم گرفتار

 
0
1341

اسلام آباد،اکتو بر 05 (ٹی این ایس) بے نظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن جدہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کو تحویل میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے گزشتہ روز جدہ جانے والی غیر ملکی ائر لائن کی پروازEK-774   مسافروں کی چیکنگ کے دوران شک ہونے پر اے این ایف کے ڈیوٹی حکام نے پشاورکے رہائشی عدنان ولد سرفراز نامی مسافرکے سامان سے 786 گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس ہیروئن برآمد کر لی۔