متحدہ عرب امارات ، ابو ظہبی نے عوامی نقل و حمل میں کھانے، پینے، چونگم چبانےاور تمباکو کے استعمال پر پابندی

 
0
434

ابوظہبی ،دسمبر19(ٹی این ایس): متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی کے پبلک ٹرانسپورٹ کی اتھارٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے پر نئے سخت قوانین متعارف کرا دئیے ہیں ۔ ان نئے قوانین کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مسافروں پر ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہوئے کھانے پینے ، چیونگم چبانے ، تمباکو کا استعمال کرنے اور تھوکنے پر پابندی لگا دی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ نیا قانون اس لیے پاس کیا ہے تاکہ کسی ایک مسافر کی وجہ سے باقی کے لوگ پریشان نہ ہوں ۔

کیونکہ بعض دفعہ کھانے پینے کی چیزیں ایک دوسرے پر گر جاتی ہیں اور دفاتر کو جانے والے حضرات کے لیے یہ بات شدید پریشانی کا باعث بنتی ہے ۔ اس طرح تمباکو کے استعمال سے دمے کے مریض پریشان ہوتے ہوئے ہیں ۔ دواران سفر انکو دورہ پڑنے کا خطرہ ہوتا ہے ۔ ان تمام مسائل سے عوام کو بچانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔