پاکستانی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کر سکتے ہیں ،سربراہ بھارتی فضائیہ

 
0
479

نئی دہلی اکتوبر 7(ٹی این ایس):بھارتی فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنوا نے شیخی بھگارتے ہوئے کہا کہ بھارتی فضائیہ پاکستانی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے اعلیٰ عہدیداران کو نت نئے شوشے چھوڑنے کی اسقدر عادت ہے کہ وہ زمینی حقائق کو بھی ذرا خاطر میں نہیں لاتے ۔کبھی پاکستان میں سرجیکل سٹرائیکس کی بات کرتے ہیں تو کبھی بیک وقت پاکستان اور چین سے جنگ کرنے کی ۔ایسا ہی ایک نیا شوشہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنوا نے چھوڑا جس میں انہوں نے پاکستانی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کرنے کی شیخی بھگاری ہے۔بی ایس دھنوا کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان نے ایٹمی حملہ کیا تو بھارتی فضائیہ اسکا برپور جواب سے گی اور پاکستان کی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کر دے گی ۔