جسٹس(ر) جاوید اقبال کو چیئرمین نیب تعینات کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

 
0
349

اسلام آباد اکتوبر 8(ٹی این ایس): جسٹس (ر) جاوید اقبال کو قومی احتساب بیورو(نیب) کا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے جسٹس(ر)جاوید اقبال کو چیئرمین نیب مقررکرتے ہوئے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔جسٹس(ر) جاوید اقبال کو نیب اکاﺅنٹیبلٹی آرڈیننس 1999ءکی شق 6بی کے تحت تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کی بطور چیئرمین مدت تعیناتی 4سال ہوگی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی بطور چیئرمین 4 سال تک کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔

چیئرمین نیب کیلئے حکومت کی جانب سے نامزد جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال  کے یکم اگست 1936 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1971 میں پبلک پراسیکوٹر کا عہدہ سنبھالا۔ 1981 میں محکمہ قانون میں ڈپٹی سیکریٹری اور 1982 میں بحثیت قائم مقام سیکریٹری فرائض سرانجام دیئے۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے 1982 میں بطور سیشن جج عدالتی کیرئر کا آغاز کیا، وہ 1990 سی93 کے دوران ہائی کورٹ کے رجسٹرار رہے اوراسی سال ہائی کورٹ کے جج بھی بن گئے۔ جسٹس ریئاٹرڈ جاوید اقبال نی1999 میں پی سی او کے تحت حلف اٹھایا اور4 فروری 2000 کو بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے، 28 اپریل 2000 کو جاوید اقبال نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھایا۔سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد جسٹس جاوید اقبال نے بطورچیف جسٹس بھی فرائض سرانجام دیئے تاہم انہوں نے نومبر 2007 کی ایمرجنسی کے بعد حلف لینے سے انکارکردیا۔ جسٹس جاوید اقبال 24 جولائی 2011 کو ریٹائرہوئے اورانہوں نے ایبٹ آباد کمیشن اور لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی بھی کی۔

واضح رہے کہ اس وقت موجودہ چیئرمین نیب قمر الزماں چوہدری ہیں جنہوں نے 10 اکتوبر سنہ 2013 میں اس عہدے پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور وہ رواں مہینے وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔