دشمن نے مہم جوئی کی تواسے ناقابل برداشت نقصان اٹھانا پڑے گا،آرمی چیف

 
0
401

راولپنڈی ،اکتو بر09(ٹی این ایس): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے خبردارکیا ہے کہ دشمن نے مہم جوئی کی تواسے ناقابل برداشت نقصان اٹھانا پڑے گا،پاکستان امن پسند ملک ہے، دہشتگردی کیخلاف ہماری جنگ کامیابیوں سے ہمکنارہوگئی ہے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں،ہماری فضائیہ نے پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کیے۔آئی ایس پی آرکے مطابق پی اے ایف اصغرخان اکیڈمی میں گریجوایشن کیڈٹس کی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔

تقریب میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے 129کیڈٹس کو بیجزلگائے۔آرمی چیف نے اعزازی شمشیراور پوزیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس اورسعودی عرب اور اردن کی شاہی فضائیہ کے کیڈٹس کوبھی مبارکبادپیش کیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شاندارپریڈاور تربیت کااعلیٰ معیارپی اے ایف اکیڈمی کاطرہ امتیازہے۔

پاک فضائیہ ملک کے دفاع کااہم ترین عنصرہے۔پی اے ایف کی بہترین کارکردگی کے باعث دہشتگردی پر قابو پانے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امن پسند ملک ہے ۔کامیابی کاکوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔دہشتگردی کیخلاف ہماری جنگ کامیابیوں سے ہمکنارہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی سے پاکستان کوداخلی استحکام ملتاہے۔امن کاقیام پاکستان میں استحکام اور سلامتی کاضامن ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلح افواج ہرقسم کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے تیارہے۔