شیطانی بہروپ قرار دے کر باپ نے ڈیڑھ سالہ لے پالک بیٹی کو قتل کر دیا

 
0
323

ویلز ،اکتو بر10(ٹی این ایس): ایک باپ نے شیطانی بہروپ قرار دے کر اپنی ڈیڑھ سالہ لے پالک بیٹی کو قتل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق 31سالہ میتھیو اور اسکی بیوی نے 2015میں ایک بچی کو گود لیا ۔لیکن کچھ ہی دنوں کے بعد حالات تبدیل ہونے لگے ۔ میتھیو لڑکی کے چیخنے چلانے اور رونے کی وجہ سے شدید اذیت کا شکار تھا اور اس باعث وہ بچی کو بارہا تشدد کا نشانہ بنا چکا تھا۔اس نے اپنے دوست کو بتایا کہ وہ اس لڑکی کی وجہ سے سخت اذیت کا شکار ہے اور کسی بھی طرح سے اس سے جان چھڑوانا چاہتا ہے ۔

میتھیو کے پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ اکثر میتھیو کے گھر سے بچی کے رونے کی آوازیں آتیں لیکن بچی کو لے میتھیو کا رویہ انتہائی متشدد تھا ۔وہ اکثر اونچی آواز میں لڑکی کو برا بھلا کہہ رہا ہوتا اوریہاں تک کے اسے تشدد کا نشانہ بھی بناتا ۔یہاں تک کہ تشدد سے بچی کے سر میں پر اسرار زخم ہو گئے ۔اسے ویلز کے یونیورسٹی ہسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں کے مطابق بچی کے سر پر موجود پرانے زخم جان لیوا تھے ۔آخر کار بچی ہسپتال میں جاں بحق ہو گئی ۔31سالہ میتھیو نے بچی پر تشدد کی عجیب توجیہہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچی شیطان کا بہروپ تھی ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی چند واقعات سامنے آچکے ہیں جس میں سفاک والدین نے اپنے بچوں کو شیطان قرار دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔